م*ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس موبائل نے سڑک پر پارک شہری کی گاڑی کو ٹکر دے ماری

شہری نے موبائل کو روکا تو اہلکار آپے سے باہر ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس موبائل نے سڑک پر پارک شہری کی گاڑی کو ٹکر دے ماری،کار ڈرائیور شہری نے موبائل کو روکا تو اہلکار آپے سے باہر ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں شہری کو پولیس اہلکارو کی جانب سے کتے کا بچہ کہتے سنا جاسکتا ہے جبکہ شہری کی جانب سے بات ختم کرنے کہا گیا، فوٹیج میں پولیس اہلکار شہری کو اسلحہ کے زور پر ڈراتے اور گالیاں دیتے نظر آرہے ہیں، شہری اپنی گاڑی کے نقصان کی بات کرتا رہا، جبکہ اہلکاروں کی جانب سے کہا گہا کہ سڑک پر کیوں کھڑی کی تھی، گھر پر کھڑی کرو گاڑی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک سادہ لباس شخص پستول تانے کھڑا ہوا ہے، فوٹیج میں پولیس موبائل اور باوردی اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار نشے میں تھے، گالیاں دیکر چلے گئے، پولیس کے رویے سے شہری سخت دل برداشتہ ہو گیا،شہری کہتا رہاکہ پولیس والے ہمیں گولی ماردیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ شہری کو ٹکر مارنے والی موبائل اے وی ایل سی کی نکلی، ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق کار ڈویزنل انویسٹی گیشن افسر چوہدری جاوید کے زیر استعمال ہے،سرفراز نواز کے مطابق کسی شہری کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دینگے،متاثرہ شہری سے بھی رابطہ کر رہے ہیں اور وڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں