کراچی کو کھنڈر بنانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،عارف اعظم

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے گزشتہ شب عارضی بیت الحمزہ پر گلشن حدید سے آئے سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقا ت میں کہا کہ شہر کو کھنڈر بنانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،جگہ جگہ کوڑے وکچرے کے انبار،سیوریج کی حالت زار ہونے کے سبب گلی محلوں میں گندے پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں جومضرصحت بیماریوں میں اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے زخموں پر مرہم اور مسائل کا درد مقامی قیا دت ہی محسوس کر سکتی ہے، باہر سے پیسہ کمانے کی غرض سے آئے افراد سے شہر کے دکھوں اور غموں کے مداوعے کی تواقع رکھنا دانشمندانہ اقدام نہیں،جواس شہر میں پیسہ کمانے آئے ہیں انہیں شہر کی تعمیر اور ترقی کی کیا فکر،شہر کی بربادی وتباہی کا دکھ صرف شہر کے لوگوں کوہی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہیں کہ جو شہر 72سالوں سے ملک کو کما کر کھلارہا ہے اس شہر کے کچرے کو اٹھانے کیلئے لوگوں کے آگے ہا تھ پھیلایا جارہا ہے اور بیرونی ممالک سے مدد لی جارہی ہے،اس کے باوجود بھی شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے،جبکہ عوامی نمائندیںصرف زبانی جمع خرچ اور الزام تراشی کو ہتھیار بنائے اپنی ذمہ داریوںسے منہ چراتے دکھائی دیتے ہیںاور عوامی مسائل جوں کے توں اپنی جگہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن نمائندوں کو قوم نے اپنا سفیر بناکراقتدار کے ایوانوںمیں بھیجا تاکہ وہ انکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرینگے وہ بھی صرف پیسہ کمانے کی دوڑ میںشامل ہو گئے ہیں اور عوامی خواہشات اور تواقعات کا خون کردیا جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کچرے پر سیاست کرنے کے بجائے شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں جس میںمہاجر قومی موومنٹ اور اس کا ہر کارکن شہر کی صفائی میں اپنا بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے کیونکہ یہ شہر ہمارا اور اس کی صفائی ستھرائی اورسلامتی کی ذمہداری بھی ہماری ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں