کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں ،حکومت سندھ نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

منگل 27 اکتوبر 2020 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ،سندھ حکومت نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اینڈ بائیولوجی سائنس کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ حکومت نے ریسرچ انسٹیویٹ آف کیمسٹری اینڈ بائیولوجی سائنس کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ہلاک ہونے والے ایک شخص کی پوسٹ مارٹم پیش کردی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبارٹری میں بھیجوائے گئے نمونے میں زہریلی گیس کے شواہد نہیں ملے شہریوں ایمونوگلوبن ای کی زیادتی کی وجہ اے سانس اور الرجی اور دیگر مسائل پیدا ہوئے ایمونو گلوبن ای کی مقدار زیادہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے،ل واقعے میں 9 افراد کی موت ہوئی صرف ایک شخص کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرایا عمران نامی شہری منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے جاں بحق ہوا عدالت نے سندھ حکومت کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا عدالت نے درخواستین قابل سماعت ہونے سے متعلق آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں