کراچی،صوبائی دفتر کے کارکن کو صدمہ،اسداللہ بھٹو،محنتی ودیگر کا اظہار تعزیت

منگل 27 اکتوبر 2020 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے دفتر کے کارکن اور شعبہ تنظیم کے ذمہ دارمولانا انیس احمد منصوری کے بڑے بھائی ممتاز علی کوریجو کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل وزیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ ودیگر کارکنان نے مولانا انیس منصوری سے بڑے بھائی کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں