پاک سر زمین پارٹی کے تحت 8, نومبر کو باغ جناح کراچی میں جلسہ منعقد ہوگا

پی ایس پی کی عوامی رابطہ مہم اور کارنرمینٹگوںکا باقاعدہ آغاز

منگل 27 اکتوبر 2020 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے تحت 8, نومبر کو باغ جناح کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جارہاہے جس کے سلسلے میں پی ایس پی کی عوامی رابطہ مہم اور کارنرمینٹگوںکا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاک سر زمین پارٹی کے ہوتے ہوئے کراچی کولاوارث سمجھنے والے احمقوں جنت میں رہتے ہیں اور 8 نومبر کو ہونا والا جلسہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ، اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علی گڑھ کے زمہ دران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب صدر نیک محمد اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عادل صدیقی بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد جماعت ہے جس مقصد پاکستان رہنے والے ہرشہری کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ، قومیت، مسلک ، عقائد اور مذہب برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کا پیغام ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں اسی طرح پاک سر زمین پارٹی وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی نے کورنگی ٹاؤن کی یوسی 22 کے آفس کی افتتاح کیااس موقع پر کورنگی ٹاؤن نجم مرزا،صدر کورنگی ٹاؤن نبی داد سمیت سینئر سیٹیزن ، لیڈیز ونگ ،ٹاؤن و یوسیز کے دیگر عہدیداران بھی موجود ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی مرکزی شعبہ خواتین کی سینئر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار باجی اور جوائنٹ سیکرٹری نائلہ منیر باجی نے لانڈھی ٹاؤن یو سی 21 شریف کالونی میں شعبہ خواتین کی کارکنان سے ملاقات کی اور 8 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں