ممتاز دانشور و صحافی اے اے فریدی محمد شاہ قبرستان میں سپردخاک

نماز جنازہ و تدفین میں سیکڑوں افراد کی شرکت ،متحدہ علماء محاذ و ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت

جمعرات 26 نومبر 2020 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ممتاز دانشور و صحافی اے اے فریدی کی نماز جنازہ آج جامع مسجد غفران فیڈرل بی ایریا میں اداکی گئی جبکہ سینکڑوں عزیز و اقارب ،علماء مشائخ و متعلقین سمیت متحدہ علماء محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء و کارکنان کی موجودگی میں مرحوم کو محمد شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم نے تین بیٹے دو بیٹیاں سوگواران میں چھوڑے ہیں۔

مرحوم جنگ ،جیو ،قومی اخبار ،جرأت ،امن ،پرچم سمیت دیگر اخبارات سے بھی وابستہ رہے ۔ مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔مرحوم کے بیٹوں ابصار احمد،فہد علی،احد سے ان کے گھر جاکر تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،ڈاکٹر فاروق ستار،متحدہ علماء محاذ کے بانی مولانا محمد امین انصاری،علامہ عبدالخالق فریدی،علامہ مرزایوسف حسین، سرپرست مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ علی کرارنقوی،مفتی محمد بخاری،جے یو پی کے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، حافظ سید عاصم بخاری، جے یو آئی ف کے مولانا سلیم اللہ ترکی، تحریک انصاف کے اسرار عباسی،مسلم لیگ ن کے محمد اسلم خٹک، مسلم لیگ ق کے سید انور شاہ کشمیری،جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس ،سیدمصور حسین زیدی ودیگر نے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

تعزیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دریں اثناء متحدہ علماء محاذ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں اے اے فریدی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں