کراچی، چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک، نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میںبھی ایک شخص ہلاک ہوگیا

اتوار 29 نومبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) کراچی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد کوہاٹ کالونی کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن تاحال شناخت نہ ہوسکی۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں