& ڈی جی ایس بی سی اے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے،یعقوب احمد شیخ

اتوار 29 نومبر 2020 19:30

ؔکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) ایس بی سی اے کے کنٹریکٹ اینڈ ورک چارج ایمپلائز اتحادکے صدر یعقوب احمد شیخ نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ کنٹریکٹ اینڈ ورک چارج ایمپلائز کو نئے ڈی جی سے امیدیں وابستہ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کے تمام مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایس بی سی اے نے مزدور یونین کے عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرینگی. بالخصوص ورک چارج ملازمین کو مستقل کریں گے . سرکاری اداروں کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں تیس ہزار روپے کی جائیں اور اگرریگولر نہیں کرتے تومیڈیکل اور دیگر الاؤنس کے 25فیصد بھی دیئے جائیں۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے۔

بجٹ میں مزدوروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔سستے گھر آسان قسطوں پر دیئے جائیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اس لئے غریب اور محنت کش طبقے کو گھر چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کری

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں