Wپی آئی اے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس

ق*اجلاس کا بنیادی مقصد پی آئی اے بورڈ کے شیئرز ہولڈرز کے نمائندے کا انتخاب تھا

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پی آئی اے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس عام کراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس کی صدرات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کی۔ اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پی آئی اے بورڈ کے شیئرز ہولڈرز کے نمائندے کا انتخاب تھا۔ شیئر ہولڈرز نے نوید ملک کو اپنا نمائندہ منتخب کیا۔

(جاری ہے)

ان کے انتخاب کے بعد پی آئی اے کے بورڈ ممبران کی تعداد مکمل ہو گئی ہے جن میں 9 ممبران اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حکومت پاکستان کی جانب سے نامزد کئے گئے ہیں جبکہ ایک ممبر کا انتخاب شیئرز ہولڈرز نے کیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے نوید ملک کو بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بورڈ کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ بورڈ ممبران اور کارکنان قومی ائر لائن کی بحالی اور تنظیم نو میں اپنا کردار قومی فریضے کی حیثیت سے ادا کریں گے۔

انہوں نے 2019 اور2020 میں ائر لائن کی کار کردگی کے متعلق تفصیلی طور پر شیئر ہولڈرز کو آگاہ کیا۔ شیئر ہولڈرز نے ائر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پی آئی اے انتظامیہ کی کار کردگی پر اس مشکل وقت اور نامسائد حالات میں اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں