کراچی، گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

منگل 19 جنوری 2021 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی اور مختلف علاقوں میں عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں موسم نے ایک بار پھر اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے اور شہر دو روز کے دوران درجہ حرارت نیچے آگیا ہے، ایسے میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں منگل کی علی الصبح گیس کی فراہمی بند ہوگئی، جس کے باعث ناشتے کی تیاری اور کھانا پکانے میں شدید دشواری کاسامناکرناپڑا۔

گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی، صفورا ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل ،گلشن اقبال کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ابھی تک ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں