آپریشن پولیس کے بعد اب ٹریفک پولیس افسران بھی میرٹ پر تعینات ہوں گے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکشن آفیسرز کے امتحان لینے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2021 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) آپریشن پولیس کے بعد اب ٹریفک پولیس افسران بھی میرٹ پر تعینات ہوں گے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکشن آفیسرز کے امتحان لینے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آپریشن پولیس کے بعد ٹریفک پولیس افسران کی بھی میرٹ پر تعیناتی کے لیے سیکشن آفیسرز کے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

88 ٹریفک پولیس چوکیوں پر سالہاسال سے تعینات افسران کا ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ میں پاس ہونے والے افسر کو شہر میں ایس او تعینات کیا جائے گا۔امتحان لینے کے لیے بورڈ امیدوار کا انٹرویو، اہلیت اور قابلیت کا تعین کرے گا۔امتحان لینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایاکہ امتحان پاس سیکشن آفیسر لگنے سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا مرحلہ وار امتحان لیا جائے گا، ایس او لگنے کے خواہشمند دیگر افسر بھی امتحان دے سکتے ہیں، ایس او کے بعد آر کے کا امتحان بھی لیا جائے گا، اس حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں