سندھ سولڈ ویسٹ کی جانب سے دوبارہ بلیک لسٹ کمپنی میسرز ہینگ زوجینگ جیان کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے،راجہ عاصم شہزاد

جمعرات 21 جنوری 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سجن یونین بلدیہ غربی کراچی رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد، نواز علی، ریحان قاضی، محمد شفیق، ماسٹر سیموئیل، شکور تنولی اور دیگر کا کہنا ہے کہ بلدیہ غربی کراچی میں واٹر کمیشن کی جانب سے چار وارننگ کے بعد ٹھیکہ منسوخ کی جانے والی بلیک لسٹ کمپنی میسرز ہینگ زوجینگ جیان کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آربٹیشن کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسی بلیل لسٹ کمپنی کا ٹھیکہ بحال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنی بغیر کانٹے وزن کے مٹی، ملبہ، تعمیراتی مٹیریل، گپ کچرے میں مکس کرکے اٹھاکر ہر دس روز کے تین کروڑ روپے وصول کررہی ہے جبکہ اس کمپنی نے معاہدے کے تحت عملہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

جو عملہ موجود ہے وہ بھی بغیر کسی اپائنٹمنٹ لیٹر کے کام کررہا ہے۔ چائلڈ لیبر اور افغانی بچے کام کررہے ہیں۔ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ سندھ کے بھانجے اے جی ایم دل نواز شاہ کی ایماء پر کیا جارہا ہے۔ ایم ڈی سولڈ ویسٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ چائنیز کمپنی کروڑوں روپیوں کا نقصان پہنچارہی ہے۔ سرکاری مشینری کھڑی کردی گئی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں