ّکراچی ، لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے والا ملزم گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) شرافی گوٹھ میں گزشتہ روز جواں سال لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا، واقعے میں ایک سے زائد ملزمان کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی میں گزشتہ روز 18 سالہ لڑکی راحت دختر محمد عالم کی لاش جناح اسپتال لائی گئی تھی،واقعے کے حوالے سے پولیس نے گزشتہ روز لاعملی ظاہر کی تھی،جبکہ اسپتال ذرائع نے بتایا تھاکہ واقع خودکشی ہے،تاہم پولیس نے اب دعوی کیا ہے کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اس کے ساتھ ایک سے زائد افراد نے جنسی ہوس مٹانے کے بعد اسے قتل کردیا تھا،تاہم پولیس نے مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم راشد خان کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزموں کی تلاش سرگرمی سے جاری ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشدخان اور مقتولہ راحت ایک ساتھ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ایک سے زیادہ ملزمان کے ملوث ہونے کا امکان ہے، جبکہ پولیس گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرہی ہے،جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے ایک بار پھر اسپتال لائی گئی، بعدازاں لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں