وزیرِاعظم عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد،پیپلزپارٹی نے حکمتِ عملی بنالی

4فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پیش کی جائے گی

جمعرات 28 جنوری 2021 18:58

وزیرِاعظم عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد،پیپلزپارٹی نے حکمتِ عملی بنالی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)نے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنالی۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 4 فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تجاویز کی تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنالی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی ان ہاوس تبدیلی سے متعلق اجلاس میں تجاویز پیش کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان ہاوس تبدیلی سے متعلق قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلیوں اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت ہو گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں