جے یو آئی ضلع غربی 5 فروری کو چاندی چوک بلدیہ ٹاؤن سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

جمعرات 28 جنوری 2021 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) جے یو آئی ضلع غربی کے تحت5 فروری کو چاندی چوک بلدیہ ٹاؤن سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائیگی جبکہ پی ڈی ایم حیدرآباد جلسے میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی،اس بات کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا،جوجامعہ عربیہ صدیقیہ اکبرروڈ شیرشاہ کالونی میںشیخ القرآن مولانا شیرین محمدکی میزبانی میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت قائمقام امیر ڈاکٹرنصیرالدین سواتی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی نے انجام دیئے ، اجلاس میںڈاکٹرعطاء الرحمن خان،نیک امان اللہ محسود،حافظ محمدنعیم،قاری اشرف مینگل،مولاناعبدالقادربلوچ،حافظ حبیب الرحمن خاطر،حاجی محمودخلجی،قاری محمدسعیدمہمند،ثناء اللہ شنواری،مولانا عطاء اللہ،جے یو آئی جنوبی کے امیرمولانا نورالحق شریک ہوئے،اجلاس میں ارکان نے مولانافضل الرحمن کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے سازشوں پر اترآئے ہیں مگرانہیں ایک بارمایوسی ہوگی، مولانافضل الرحمن کے کارکنان مر تو سکتے ہیں مگر سازشوں اور مظالم کے سامنے جھک نہیں سکتے،حکمرانوں کے اسپانسرڈ منفی پروپیگنڈے کارکنوں کے اعتماد کومتزلزل نہیں کرسکتے،مولانافخرالدین رازی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی تکمیل کی تحریک ہے،ضلع غربی میں بھی یوم کشمیرکشمیرفروش حکمرانوں کی مذمت اور کشمیرکی آزادی کے عزم کے ساتھ منایاجائے گا، بین الاقوامی فورمزپرکشمیراور پاکستان کا مقدمہ جاندار طریقے سے لڑنے کے حوالے سے مولانافضل الرحمن سے بہتر کوئی لیڈر موجود نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں