کراچی ،شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں دوافراد زخمی ہوگئے

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں دوافراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعود آباد کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کی شناخت 27 سالہ انوار ولد الیاس کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر آبادکے علاقے بنارس زینب مارکیٹ درہ خیبر پل موبائل فون شاپ میں اندھی گولی کولہے پر لگنے سے شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شخص کی شناخت 44 سالہ جمیل ولد کفایت اللہ کے نام سے کرلی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں