سر دار اختر جان مینگل کی سردار محمد صالح بھوتانی سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت

اتوار 19 ستمبر 2021 22:10

کراچی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی، ذوالفقار بھوتانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کی رہا ئشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے سردار محمد صالح بھوتانی سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جام کریم ،ارکان سندھ اسمبلی ملک اسد سکندر، جام گہرام ، ذوالفقار بھوتانی، عرفان بھوتانی، فرحان بھوتانی، جام کامران ،گورگین مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں