سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ٹیم نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ کیا

پیر 20 ستمبر 2021 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سیکریٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سندھ اختر حسین بگٹی ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سید حسین شاہ ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد محمد امین میمن ، ریجنل ڈائریکٹر کراچی جھمنداس راٹھی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ فوکل پرسن کورٹ معاملات فرمان علی تنواری پر مشتمل ایک ٹیم نے پیر کو یہاں خصوصی تعلیم اور بحالی مرکز ٹھٹھہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی صوبے بھر کے تمام خصوصی تعلیم اور بحالی مراکز کا دورہ کرے گی۔ دورے کا مقصد موجود عمارت میں فراہم کی جانے والی سہولیات ، تدریسی عملے کی دستیابی اور صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ تیار کرنا تھا۔ مذکورہ کمیٹی 28 ستمبر تک اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں