مرکزی جماعت اہلسنّت کے قائدین کل پریس کانفرنس کریں گے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) جبری تبدیلی مذہب کے مجوزہ قانون کے حوالے سے مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری، سینئر نائب امیر مفتی غلام یاسین گولڑوی،،ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمدزبیر ہزاروی، علامہ سید بسم اللہ شاہ نعیمی،علامہ سید فرحان شاہ نعیمی ،مفتی اللہ بخش قادری،مفتی فیاض احمد نقشبندی، حافظ نورالعین انصاری ودیگر علماء ومشائخ کے ہمراہ کل شام چار4:00بجے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں حکمرانوں کی جانب سے اسلامی قوانین میں تبدیلی یاخاتمے کی کوششوں پرعلماء ومشائخ کے مؤقف سے آگاہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں