کراچی:رینجرزاور پولیس کی گڈاپ میں کارروائی

اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دوانتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) رینجرزاور پولیس نے گڈاپ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دوانتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر گڈاپ ٹان مچھرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دوانتہائی مطلوب ملزمان ضیاالحق اور حسن خان کو گرفتار کرلیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق 20ستمبر2021کو ملزمان نے تھانہ سرسید کے علاقے میں گھر کے سامنے کھڑی کار کا لاک توڑ کر چوری کی واردات کی ،واردات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باسانی پہنچانا جاسکتا ہے ،ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے عمل میں لائی گئی،ملزمان اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں