جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سانحہ مہران ٹائون فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سانحہ مہران ٹائون فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحہ مہران ٹائون فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں فیکٹری مالک علی حسن مہتا، مکان مالک طارق فیصل گرفتار ہیں۔ فیکٹری منیجر عمران زیدی، سپروائزر ظفر سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان نے رہائی کیلئے درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں