میٹرک سائنس کے نتائج تیاری کے آخری مرحلے میں ہے،ظہیر بھٹو

بورڈ کے ملازمین باصلاحیت اور محنتی ہیں،اساتذہ کو کام کا معاوضہ فوری ملے گا ، ناظم امتحانات کی ایپکا وفد سے گفتگو

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے نتائج تیاری کے بالکل آخری مرحلے میں ہے،نتائج کے فوری بعد مارکس شیٹس بھی جاری کردی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھاکہ شعبہ امتحانات کو رفتہ رفتہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا ،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت ہے کہ اساتذہ کرام کے بورڈ کے کام کا معاوضہ فورا ادا کردیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی کے منتخب نمائندوں عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان سنیئر نائب صدر، ارشاد علی جمالی جونیئر نائب صدر شکیل لقمان جنرل سیکریٹری، زیڈ۔

(جاری ہے)

ایچ۔بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بلال حسین فنانس سیکریٹری، شعیب سلیم چیمپئین پریس سیکریٹری اور امیر بخش آفس سیکریٹری سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ناظم امتحانات نے کہا کہ اساتذہ لگن سے امتحانی کام کررہے ہیں ، میٹرک بورڈ کے ملازمین باصلاحیت اور محنتی ہیں جنھوں نے نتائج کی تیاری میں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے سر انجام دیا ۔اس موقع پر ایپکا وفد نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی نتائج برائے سال2021کے صاف و شفاف اجرا ء پر مبارکباد پیش کی اور تمام کامیاب طلبا ء و طالبات کو بھی مبارکباد پیش کی اوران کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ایپکا کے منتخب نمائندوں نے طلبا و طالبات اساتذہ کرام، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت سندھ اور سماجی رہنماؤں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے پُرامن امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں