کراچی میں تقریبا99فیصد بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کا خیال نہ رکھے جانے کا انکشاف

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:08

کراچی میں تقریبا99فیصد بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کا خیال نہ رکھے جانے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مبینہ رشوت کے عوض کراچی میں تقریبا99فیصد بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کا خیال نہ رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث لاکھوں انسانی جانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے اعزازی جنرل سیکریٹری طارق معین نے کراچی پریس کلب میں فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ آگاہی سیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکے دوران بتایا کہ ملک میں بلند عمارتیں تعمیر تو ہو رہی ہیں مگر فائر سیفٹی کا کہیں بھی خیال نہیں رکھا جارہا اس وجہ سے تسلسل کیساتھ حادثات و سانحات رونما ہورہے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ کراچی شہر میں قائم بلند بالا عمارتوں میں فائر سیفٹی کا خیال رکھنے کی شرح1فیصد سے بھی کم ہے اس کی بنیادی وجہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لاپرواہی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مبینہ رشوت کے عوض فائر سیفٹی کے بغیر ہی بلند و بالا عمارتوں کو تعمیر کرنے کی اجازت دے دیتی ہے اور مبینہ رشوت نے لاکھوں انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں