سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بلڈر نیغیرقانونی طور پر گراؤنڈ پلس فائیو عمارت تعمیر کی۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ یہ عمارت کسی اپروول کے بغیر تعمیر کی گئی تھی۔ ایس بی سی اے نے اس عمارت کو سیل کیا لیکن بلڈر نے سیل توڑ دی اور یہاں کے مکینوں نے رہائش اختیار کی۔جس پر عدالت نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت گرانے کا حکم دیتے ہوئے عمارت کے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کرمنل کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔جبکہ ایس بی سی اے کو کارروائی کیلئے سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے اور چیف سیکریٹری کو عمارت گرانے کیلئے ایس بی سی اے سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں