ٴ نامور بلڈر عرفان واحد کا کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانے کا اعلان

اتوار 28 نومبر 2021 17:45

Cکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پراپرٹی کی دنیا میں نامور بلڈر عرفان واحد نے کراچی میں کامیاب پروجیکٹ دینے کے بعد اسلام آباد میں بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانے کا اعلان کردیا، جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے نئے پروجیکٹ سیون ونڈرزسٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیولے بینکوئٹ کراچی میں ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے نامور پراپرٹی ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں سی ای او جی ایف ایس بلڈرز عرفان واحد، جی ایف ایس ڈائریکٹر منصور واحد، مہمان خاص زبیر بیگ، سابقہ ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجاز ہارون، سابقہ ایم این اے رشید گوڈیل، محسن واحد سمیت بڑی تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان واحد نے کہا کہ کراچی میں ان دنوں کام کیا اورپروجیکٹ دئیے جب کوئی سپرہائی وے پر پلاٹ بھی نہیں لیتا تھا، اس وقت بھی مختلف علاقوں میں 28 پروجیکٹ کامیابی سے کام کر رہے ہیں، جس کے بعد ہم نے اسلام آباد میں بھی لوگوں کے خواب کی تعبیر اپنا گھر دینے کے لئے پروجیکٹ شروع کیا ہے جو کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے، ہماری یہی کوشش ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو اپنا گھر کم قیمت اور بہتر انداز میں فراہم کریں تا کہ وہ آسانی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر بیگ نے کہا کہ عرفان واحد ایک خدا ترس شخصیت کے مالک ہیں ان کی خوش اخلاقی اور محنت نے انتہائی کم عرصے میں ان کو بہت بڑا نام دے دیا ہے جو کہ قابل ذکر ہے۔کیپٹن اعجاز ہارون، عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ عرفان واحد نے کراچی کے شہریوں کو بہت بڑے تحفے دینے کے بعد اب اسلام آباد میں بھی اپنا کام شروع کیا ہے، عرفان واحد جیسی شخصیات ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے جو کہا وہ کر دکھایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کا شمار ایک منفرد شخصیت کے طور پر ہو رہا ہے، عرفان واحد نہ صرف روایتی بلڈر ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی وہ ہمیشہ صف اول میں عملی طور پر سرگرم رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ہو یا ملک میں زلزلہ آندھی طوفان عرفان واحد نے ہمیشہ بے سہارا اور ضرورتمندوں کی کھل کر مدد کی ہے، ایسے لوگوں پر اللہ پاک کی خاص نظر کرم ہوتی ہے،عرفان واحد اور ان کی ٹیم کی محنت اور سچائی نے ان کو سب سے نمایاں رکھا ہے، ان کی مزید ترقی کے لئے دعاگو ہیں۔تقریب کے موقع پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازی شیلڈیں بھی دی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں