حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے سے بازرہے، زاہد اعوان

حکومت چھوٹ واپس لینے کے بجائے ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے،چیئرمین تنظیم الاعوان

منگل 30 نومبر 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) تنظیم الاعوان سندھ کے چیئرمین پولیٹیکل ونگ زاہداعوان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی تمام حدیں پار کرچکی ہے اس لئے حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے سے بازرہے۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے تحت ملک میں مزید مہنگائی کی افواہوں سے عوام پریشان ہیں ،حکومت چھوٹ واپس لینے کے بجائے ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکلیف دے رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری پر تشویش ہے۔ حکمرانوں کے پاس اپنی عیاشیوں کیلئے پیسہ ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے فنڈز کی کمی کا رونا ہے۔ زاہد اعوان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں