محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین کے مسائل بھی حل کرینگے ،عمر دراز

سرکاری محکموں میںنا انصافیوں کا ازالہ اور ترقی کاحق دیا جائے، نائب صدر عمیر بیگ

منگل 30 نومبر 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن ( آفس ایڈ منسٹریشن )کے صدر عمر دراز خان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر عمران غلام حسین اور دیگر ایپکا رہنمائوں سے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول غلا م علی الانہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ایپکا کے تاحیات چیئرمین ماما ایوب بھی موجود تھے ۔

دوران ملاقات دونوں تنظیموں نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ایپکا کراچی کے صدر عمران غلام حسین نے سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی تنظیم وقت کی اہم ضرورت تھی اور اس تنظیم کے قیام سے افسران کیساتھ نان گزیٹیڈ ملازمین میں بھی ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عمر دراز خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم اور دوسرے ادارو ں میں ( آفس ایڈمنسٹریشن ) افسران کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سد باب کیلئے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

سینئر نائب صدر عمیر بیگ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کیساتھ ہی آفس ایڈمنسٹریشن افسران اور ملازمین نے جس جوش اور جذبے کیساتھ اپنے حقوق کا بیڑا اٹھایا ہے اس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ جلد ہی اس ضمن میں کامیابیاں ملیں گی ۔انہوں نے وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبرلغاری سے اپیل کی کہ آفس ایڈمنسٹریشن افسران کیساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور ان کو ترقی کے جائز مواقع مہیا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں