ضلع کراچی غربی میں انتخابی فہرستوں کا تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ، 65 فیصد کام مکمل

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ضلع کراچی غربی میں انتخابی فہرستوں کا تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔اور پورے ضلع میں تقریبا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، حامد حسین نیکراچی غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اورانھوں نے تصدیقی عمل کا جائزہ لیا۔ تصدیقی عملے کیدرپیش مسائل سنے اور موقع پر کام سے متعلق ہدایات بھی دیں۔ اور امید ظاہر کی کہ تصدیقی عمل الیکشن کمیشن کی دی گئی مقررہ میعاد پر مکمل ہوگا۔ حامد حسین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، کراچی غربی نے عوام سے اپیل کی کہ تصدیقی مہم میں بھرپورحصہ لیں اور تصدیقی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں