پی ٹی آئی کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مدد سے ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کا منصوبہ ہے،رحمت خان وردگ

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ کے پی کے صوبائی حکومت نے صوبے میں صحت کارڈ بانٹے تھے اسی وجہ سے وہ 2018 الیکش میں دوبارہ صوبے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس بار پنجاب بھر میں صحت کارڈ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مدد سے ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی۔

(جاری ہے)

بدحالی و بے روزگاری کے باوجود وزیراعظم سمیت کابینہ کے لوگ اگلے الیکش میں یقینی کامیابی کی بات کس بنیاد پر کر رہے ہیں یقینی طور پر EVM کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ تیار ہے لیکن ایسا الیکشن کوئی نہیں مانے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ EVM کے متعلق اگر حکومت بضد رہی تو ملک میں مستقبل قریب میں 1977 والے حالات دیکھ رہا ہوں۔ اسی لئے جمہوریت کے تسلسل کی خاطر حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشھسے معاہدہ کرکے EVM کے 2028 الیکش میں استعمال کا اعلان کرے تو جمہوری عمل مستحکم ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں