ہم اسلامی ریاست میں سرمایہ دارانہ نظام کے تحت اپنی تجارت میں مصروف ہیں، ڈاکٹر حافظ فہد اللہ مراد

مسلمان تاجر اپنی تجارت کے اسلامی اصول اور گول یکسر بدل چکا ہے جس کی وجہ سے ہم سیکو لر زندگی گزار رہے ہیں

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈاکٹر حافظ فہد الله مراد تعلیمی اسکا لر ممتاز عالم دین نے کراچی ایڈ منسٹریشن سوسائٹی کی جامع مسجد صدیق ؓ اور جامع مسجد عبداللهPECHSمیں’’ مسلمان تاجرکی عصر حاضر میں ذمہ داریاں‘‘ اور عصر حاضر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر تحقیقی اور اسلامی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی ریاست میں سرمایہ دارانہ نظام کے تحت اپنی تجارت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان تاجر اپنی تجارت کے اسلامی اصول اور گول یکسر بدل چکا ہے جس کی وجہ سے ہم سیکو لر زندگی گزار رہے ہیں ہمارے پاس تجارت کے اصل اہداف نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم سرمایہ دارانہ تجارتی نظام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر فہد الله نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور نئی نسل میں جو گیپ آگیا ہے اسے پر کرنے کیلئے ہمیں عملی، شعوری، نظریاتی طور پر اپنے نونہالان وطن اور نوجوانوں کو دنیا کی قیمتی ترین دولت ’’ وقت ‘‘ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو پیغام ہمیں سابقہ نسلوں نے دیا تھا وہ ہم اگلی نسلوں تک پہنچانے میں نا کام ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر فہد نے کہا کہ سعودی عربیہ اور سینٹرل لندن کی زمین مہنگی ترین ہے جہاں70فیصد گھروں میں اکیلا آدمی زندگی گزار رہا ہے جبکہ پاکستان میں بچوں کو والدین میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاندان میں ان کا والد اولاد کیلئے آئیڈیل ہوتا ہے والدین کو چاہیے کہ وہ ہر روز اپنی اولاد کو ایک اچھے اوصاف حمیدہ والی کہانی سنایا کریں تاکہ بچوں اور والدین کا تعلق گہرا ہو سکے۔

تاکہ ہم من حیث الامہ ایک ذمہ دار والد اور ذمہ دار اولاد کے درمیان اسلامی منہج والی زندگی گزارنے کے متحمل ہوسکیں۔ یہی زندگی مجھے اور آپ کو ملحدانہ طرز عمل والی زندگی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کوئی دوسری مستعار لی ہوئی زندگی ہمیں کبھی بھی ساحل مراد تک نہیں لیجا سکتی کیونکہ انسان کو یہ زندگی قانون فطرت اور احکامات خداوندی سے کوسوں دور لیجاتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں