ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل کی جے یو آئی(ایف) سندھ کے صدر خالد سومرو سے ملاقات ، اے پی سی کا دعوت نامہ پیش کیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 11دسمبر کو ہونے والی آل پارٹی کانفرنس کے سلسلے میں ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جے یو آئی(ایف) کے مرکزی دفتر جاکر سندھ کے صدر خالد سومرو سے ملاقات کرتے ہوئے آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنور نوید جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے لوکل گورنمنٹ کے پاس جو بچے کچے اختیارات تھے اسے بھی سلب کرنے کی گھنائو نی سازش کر رہی ہے اسی سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان11دسمبر کو ایک آل پارٹی کانفرنس کرنے جارہی ہے اور آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد بھی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرنا ہے۔

جے یو آئی (ایف) کے صدر خالد سومرو نے کنور نوید جمیل و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنی مرکزی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم ،ایم کیو ایم پاکستان کے بلوچستان کے صدر عمران کاکڑ بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں