موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی، کوئی شخص گاڑی میں موجود نہ تھا

اتوار 23 جنوری 2022 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) موٹر وے پر حادثے کا شکار ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

موٹر وے پولیس کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔موٹر وے پولیس کی جانب سے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں