سلیکٹڈ نیازی اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہاتھ پائوںماررہے ہیں‘ عاجز دھامراہ

ٹی وی پر آکر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم کم کسی پرائیویٹ کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر زیادہ لگتے ہیں‘ وقاص شوکت‘ شہزاد مجید ‘مشترکہ بیان

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ، ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت اور ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع ہوگئے ہیں اور آئے روز ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی تین سال کی بدترین کارکردگی پر پردے ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جان چکے ہیں کہ وہ صرف ایک کمرے تک کے وزیراعظم ہے جس میںبیٹھے شخص کو باہر کی بات کرنا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ ڈرامائی حکومت کا ڈرامہ اب فلاپ ہوچکا ہے کیونکہ عمران نیازی جس طرح ٹی وی پر آکر پاکستان کی غریب اور متوسط طبقے کی عوام کو باتوں کے حلوے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی ٹی وی پر آکر پاکستان کے وزیراعظم کم کسی پرائیویٹ کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر زیادہ لگتے ہیں جنہیں ملک اور عوام سے زیادہ اپنے کاروبار اور فائدے کی فکر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے چور چور اور اپوزیشن کے نعرے مارنے والوں سے جب قوم تبدیلی اور ترقی کی بات کرتے ہیں تو ان کا اشارہ صرف ماضی کی حکومتوں کی طرف ہوتا ہے جبکہ تین سال میں جو ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری کا طوفان برپا ہوا اس پر چپ سادھ لیتے ہیں اور اپنی کارکردگی اورپی ٹی آئی حکومت کی میگا کرپشن پر آواز تک نہیں نکالتے ہیں۔

انہوں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اس نالائق اور نکمی حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور عوام بڑھ چڑھ کر مستقبل کے عوامی وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے تیار کھڑی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں