جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

جمعہ 28 جنوری 2022 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ گزشتہ روز جامعہ کے وی سی بورڈ روم میں انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کے پروگرام ماسٹرز آف ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، انہوں نے پبلک سیکٹر جامعات میں ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے طلباء میں جذباتی ذہانت کے تجزیاتی مطالعہ (An analytical study of Emotional Intelligence) پر انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر سیدہ کوثر علی کی زیر نگرانی اپنا مقالہ مکمل کیا۔

مقالے کے دفاع کیموقع پر اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ نے ماڈریٹ کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی میں ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کی سربراہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ رئوف اور ڈائو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر و پروفیسر محمد شاہد شمیم نیبیرونی جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ برائے فیملی میڈیسن کی سربراہ و پروفیسر ماری اینڈریڈز نے اندرونی ممتحن کا کردار اداکیا۔

ڈین آف میڈیسن پروفیسر مسرور احمدنے ڈاکٹر افضل فاطمہ کو تحقیقی مکالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر مبارکباد دی۔پریزنٹیشن کے اختتام پرڈاکٹر افضل نے آئی ایم ای کی چیئرپرسن پروفیسر سیدہ کوثرعلی ، اے آئی پی ایچ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ اور ڈاکٹر سید معین علی کا رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں