جام خان شورو کا ارسا کی جانب سے سی جے اور ٹی پی لنک کینالز کو کھولنے کے نتیجے میں تربیلا ڈیم کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے ارسا کی جانب سے چشما جھلم اور تونسہ پنجند (سی جے اور ٹی پی) لنک کینالز کو کھولنے کے نتیجے میں تربیلاڈیم کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے شدید اعتراضات کے باوجود ارسا نے بلوچستان کی مدد سے سی جے اور ٹی پی لنک کینالز کو کھول کر تربیلاڈیم کو ڈیڈ لیول تک پہنچا دیا ہے اورسندھ نے پہلے ہی ارسا حکام کو تربیلاڈیم کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچنے کاعندیہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو کا کہنا تھا کہ ارسا حکام کے اس قسم کے غیرقانونی اور غیرمنصفانہ فیصلوں کے باعث صوبہ سندھ پر بہت منفی اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کے غیرقانونی اقدامات کے جی باعث ملکی معیشت کو بہت نقصان اور زراعت کا شعبہ تباہ ہونے کا خدشہ ہیجبکہ ارسا آبی معاہدہ 1991 کے تحت صوبوں کو اپنے مقررہ حصے کے پانی کی تقسیم کو یقینی بنائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں