محفوظ النبی خان سے تحریک فدائین عمران خان کے وفد کی ملاقات

نئے انتخابات سے ہی افراتفری کی صورتحال و بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ۔ وفد سے گفتگو

منگل 24 مئی 2022 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی میں 155 ووٹ والا فارغ اور 85 ووٹ والے کا وزیراعظم بننا سیاسی نظام کا عجیب الخلقت کارنامہ ہے دوسری طرف حقیقی اپوزیشن کے بغیر ایوان کی کارروائی جمہوریت کے ساتھ سنگین مذاق ہے ان خیالات کا اظہار سنئیر سوشل ایکٹویسٹ محفوظ النبی خان نے اپنے آفس میں آنے والے تحریک فدائین عمران خان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی سربراہی انصب رضا فاطمی نے کی جس میں خلیل الرحمن، بابر شیخ، نوید اختر، ڈاکٹر سدرہ احمد، ڈاکٹر طوبہ شفق، اشتیاق احمد، ظہیر احمد، محمد وسیم خان، ندیم خان ایڈووکیٹ، غلام مصطفی شامل تھے محفوظ النبی خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت امپورٹڈ اور اسمگلڈ حکومت ہے دوسری طرف حکومت کی معیاد پوری کرنے کا دعوی پورا ہوتا نظر نہیں آتا، نئے عام انتخابات کا انعقاد رواں سال کے آخر میں ہو سکتا ہے اس لئے موجودہ حکومت نئے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے مثر اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات سے ہی افراتفری کی صورت حال اور بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں