حلقہ این اے 245: فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

بدامنی کی صورت میں پاک فوج اور رینجرز اہلکار پریزائیڈنگ افسرکورپورٹ کریں گی: الیکشن کمیشن

جمعرات 18 اگست 2022 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) حلقہ این اے 245: فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کئے جائیں گے۔پاک فوج، رینجرزدستے 20سی22اگست تک حلقے میں تعینات رہیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدامنی کی صورت میں پاک فوج اور رینجرز اہلکار پریزائیڈنگ افسرکورپورٹ کریں گے۔ این ای245ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ21 اگست کو ہو گی۔دوسری جانب این اے 196جیکب آباد ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ حلقے میں ضمنی الیکشن2 اکتوبر کو ہو گا۔کاغذات نامزدگی 25سی27اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی جانب سے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کئے جانے پرنشست خالی ہوئی تھی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں