ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی، 2 مسافرگرفتار

پیر 6 نومبر 2023 02:10

>کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان نے سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر بوسنیا جانے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزمان عمرے کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے جہاں سے انہوں نے جعلی دستاویزات پر بوسنیا جانے کی کوشش کی ، ملزمان بین الاقوامی پرواز سے پاکستان پہنچے تھے ، گرفتار ملزمان میں زین العابدین اور محمد اختر شامل ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان پاسپورٹس کی ٹیمپرنگ میں بھی ملوث تھے ، ملزمان اپنے پاسپورٹ پر لگے جعلی ویزے کے صفحات پھاڑ دئیے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب میں رہائش پذیر ایجنٹ سے مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے ، دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فون سے بوسنیا کے ایئر ٹکٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں