کراچی،ڈیفنس فیز 8 گھر سے لاش ملنے کا معاملہ، مقتول کی اہلیہ اور اس کا ساتھی گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈیفنس فیز 8 میں فلیٹ سے لاش ملنے کا معمہ، پولیس نے مقتول جہانزیب ملک کے قتل میں ملوث اسکی بیوی سمیت 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ڈیفنس فیز 8 میں 4 مارچ کو رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گولی لگی لاش برآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس تحقیقات کے دوران مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی شیریں اور اسکا ساتھی اسامہ زیر تفتیش ہیں۔ملزمان نے قتل کی واردات خود انجام دی یا کسی اور سے کروائی پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ملزم اسامہ نجی اسپتال میں کام کرتا ہے۔مقتول نے چند سال قبل شیرین سے پسند کی شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔مقتول نے مذکورہ فلیٹ ایک ماہ قبل اہلیہ کے نام سے خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں