سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم کیلئے سال 23-2024 میں 3 ہزار 157 اسکالرشپ کی نئی درخواستوں کی منظوری
سندھ میں سال 2022-23ء تک زیر تعلیم 5ہزار 430طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے، سید سردار شاہ
جمعرات 28 مارچ 2024 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 89 جامعات میں سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی جانب سے اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اسکالرشپ داخلہ کے وقت پہلے سال سے دی جائیں، صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکالرشپ کا مقصد ہونہار اور ضرورت مند طالب علموں کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم اخراجات کی وجہ سے داخلہ نہیں لے سکتا تو اس ایس ای ای ایف اسکالرشپ کے دیر پا مقاصد حاصل نہیں ہو سکیں گے، ابتدائی داخلہ پہلے سیمسٹر کی نتائج کی بنیاد پر جاری رکھی جائے، صوبائی وزیر سردار شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی ایگزیکیوٹو کمیٹی ایڈمیشن کی بنیاد پر اسکالرشپ منظور کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز آئیندہ اجلاس میں پیش کریں، انہوں نے کہا کہ ایگزیکیوٹو کمیٹی یونیورسٹیز کے فیس اسٹرکچر کا بھی جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے تا کہ مالی خراجات کی ضرورت اور اسکالرشپ بڑھانے کے حوالے سے آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل، انجنیئرنگ، کمپیوٹر کی ڈگری کے علاوہ نرسنگ ڈگری کو بھی اسکالرشپ میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ اس وقت نرسنگ کی شعبہ میں بہت سے مواقع موجود ہیں، نرسنگ ڈگری میں اسکالرشپ کی وجہ سے اس شعبہ کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے طبی شعبہ میں افرادی قوت بھی بڑھے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں سال 23-2022 تک زیر تعلیم 5 ہزار 430 طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے جو کہ سندھ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسکالرشپ کے لیے آنے والے درخواستوں کو کمپیوٹر انفارمیشن بیسڈ کیا جائے، کمپیوٹرائیزڈ درخواستوں مدد سے میرٹ اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ انڈومینٹ فنڈ میں اس وقت 8 ہزار 461 ملین روپے موجود ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی،تھانہ سچل پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی،تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی،تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا
دیوروں نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا
کراچی: اگلے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی، چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر گرفتار
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
جرائم پیشہ سے رابطے والے اندرون سندھ کے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلے پر آئی جی کا اہم بیان
موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 180 فیصد اضافہ
پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہی: شرجیل میمن
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا