زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں