پی ٹی آئی نے روش بدلی ہے اور نہ ہی بدلے گی، وزیر اعلی کے پی کے کی دھمکیاں انہیں اقتدار کی جگہ جیل کی راہ نہ دکھادیں،شہنیلہ خانزادہ

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے روش بدلی ہے اور نہ ہی بدلے گی، وزیر اعلیٰ کے پی کے کی دھمکیاں انہیں اقتدار کی جگہ جیل کی راہ نہ دکھادیں،فوج کی عزت کی جائے، اسے سیاست میں گھسیٹنے کی مذمت کرتے ہیں ،ی پی پی کا مثبت رویہ پی ٹی آئی کو راس نہیں آیا،ملک کے بجائے ذات کا سوچنے والے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،بلاول بھٹو کی قدر کریں ، وہ بہترین ویژن رکھتے ہیں،ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،پی پی پی نے اپنے عوام کو سفری سہولیات اور سولر پلانٹس لگانے کے علاوہ اپنے منشور کے مطابق کام شروع کیا ہوا ہے،اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہماری حکومت 17وزارتیں وفاق سے ختم کرکے صوبوں کو دے کر 300ارب کی بچت کرتی۔

(جاری ہے)

جو ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دور میں ایران سے گیس لائن کا معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیر اعظم فوری اقدامات کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں