نیابجٹ زمینی حقائق پر مبنی اور عوامی توقعات کے مطابق ہوناچاہئے، راشد علی شاہ

سعید شفیق قابل اور وسیع تجربہ رکھنے والے تاجر رہنما اور متحدہ بزنس فورم کو بہتر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تاجررہنما

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) کراچی کی تاجر برادری نے کراچی چیمبر کے سابق صدر سعیدشفیق کا متحدہ بزنس فورم کے صدر منتخب ہونے پر سراہا ہے اس حوالے سے سیکرٹری جنرل آل کراچی جیولرز،چیئرمین لانڈھی کورنگی بزنس فورم،آل بابرمارکیٹ فرینڈزگروپ اورنومنتخب وائس پریزیڈینٹ متحدہ بزنس فورم سیدراشدعلی شاہ نے کہا ہے کہ سعید شفیق بھائی ایک قابل اور وسیع تجربہ رکھنے والے تاجر رہنما ہیں اور متحدہ بزنس فورم کو بہتر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہم تمام عہدیداران کی جانب سے انہیںدلی مبارکباددیتے ہوئے اپنے بھرپورومکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری افراد کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں متحدہ بزنس فورم کے صدرسعید شفیق کوتحریری گزارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم تاجر برادری کی جانب سے استدعاکرتے ہیں کہ قومی بجٹ عوامی امنگوں اور توقعات کے ساتھ ساتھ ماضی کے روایتی بجٹ کے بجائے زمینی حقائق پر مبنی ہو اور ملک وقوم کی ضرورت کے عین مطابق ہو، ساتھ ہی سالانہ بجٹ اپنی توقیر بھی بحال کرے کیونکہ وقفے وقفے سے آنے منی بجٹ کا سلسلہ عوام کے لئے مشکلات کا موجب بنتاہے جس کا سدباب ہوناچاہئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ تاجر برادری کے حوالے سے تمام فیصلے یاپالیسیاں مرتب کرنے کے لئے تاجروں کے نمائندگان کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں۔ اس سے حکومت تاجر دوستی کو فروغ ملے گا اور معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس دہندہ کو تمام بنیادی سہولیات وضروریاتکی فراہمی کے ثمرات ملنے چاہئیں، تاکہ ٹیکس کلچر کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں