دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کے گھر پر فائرنگ ،خاتون زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سپر ہائی وے نور خان گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے نور خان گوٹھ میں رات گئے گھر میں گھس کر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کے گھر ملزمان نے رات گئے گھس کر ہاتھا پائی کی اور فائرنگ کر کے زخمی کردیا، پولیس نے خاتون کا بیان لے لیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ امتیاز جتوئی نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کیا، امتیاز تنگ کرتا ہے وہ دوستی کرنے اور طلاق لینے کیلئے دبائو ڈالتا ہے، ملزم رات گئے 3 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھسا جس پر ہاتھا پائی ہوئی۔خاتون نے بیان میں کہا کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائرنگ کی، مجھے گولی دائیں ٹانگ پر لگی، جس امتیاز اپنے دوستوں کے ساتھ گھر پر آیا تو اس وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں