ذ*ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔اس اضافے کے بعد سونے کے بھاؤ ڈھائی لاکھ روپے فی تولہ کی سطح کو بھی عبور کرگئے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوفی تولہ سونا2200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ51ہزار900 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار964 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاؤ21ڈالر بڑھ کر2412ڈالر تک پہنچ گئے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 130روپے کے اضافے سے 2780روپے پر پہنچ گئی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں