مومن آباد پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،14 جواریوں کو دائو پر لگی لاکھوں روپے کی رقم سمیت گرفتارکرکرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مومن آباد پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 14 جواریوں کو دائو پر لگی لاکھوں روپے کی رقم سمیت گرفتارکرکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او مومن آباد خالد رفیق کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملک چوک کے قریب جواسٹہ،گھوڑی چھکے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے دائوپر لگی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے ، اسلحہ اور قمار بازی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اکرام پراچہ، حسین انصاری، یاسر، رضوان، محمد سلیم، محمد ثقلین، بابر عظیم، ارشد غوث، عرفان، بشیر احمد، عمیر، شاہنواز، آصف اور محمد آصف شامل ہیںجن کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں