ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیر میمن

ہماری قیادت نے میثاق معیشت پر بات کرنے کا کہا تحریک انصاف نے اس کو این آر او کہا،رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 25 اپریل 2024 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ ہماری قیادت نے میثاق معیشت پر بات کرنے کا کہا تحریک انصاف نے اس کو این آر او کہا۔

(جاری ہے)

بشیر میمن نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، پنجاب اسمبلی میں کسی نے وزیر کے ساتھ صرف ہاتھ ملایا پی ٹی آئی والوں نے اس پر گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس مینڈیٹ ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں پولیس اور رینجرز کام کر رہی ہے، بہتری آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں