پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے ملک میں جمہوری اداروں اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،سیدمراد علی شاہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27 اپریل کو تاریخ کا ایک اہم دن قرارد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن سندھ قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس سے پارلیمانی جمہوریت کا آغاز ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27 اپریل 1937 کی صبح 11 بجے کراچی میں سندھ چیف کورٹ (موجودہ ؛سندھ ہائی کورٹ بلڈنگ) کے اسمبلی ہال میں پہلی سندھ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے قیام سے سندھ میں پارلیمانی جمہوریت کا آغاز ہوا، جو بالآخر قیام ِ پاکستان کا سبب بنا۔ سندھ اسمبلی نے پاکستان کے قیام کے مطالبے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے ملک میں جمہوری اداروں اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آج یعنی 27 اپریل کو سندھ اسمبلی وجود میں آئی، اس یادگار موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اراکین سندھ اسمبلی، سندھ کے عوام اور سندھ کے تمام جمہوری اداروں کو مبارکباد پیش کی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں