پیپلزپارٹی کا وڑن عوامی خدمت ہے سہراب گوٹھ کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے متعارف کروائینگے،لالا عبدالرحیم

چاہتے ہیں سہراب گوٹھ کے بچے معیاری مفت تعلیم حاصل کریں،عوام کے مشکور ہیں کہ عوام نے اپنے لیے پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع دیا،چیئرمین سہراب گوٹھ ٹائون

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سہراب گوٹھ ٹائون کے چیئرمین لالا عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میںسہراب گوٹھ ٹائون کا کردار بہت اہم ہے۔ چیئرمین لالا عبدالرحیم نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ک سہراب گوٹھ ٹائون میں عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت کرکے اس علاقے کی ترقی میں پیپلزپارٹی اپنا اہم کردار ادا کرے گی،لالا عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ ٹائون کی ترقی اور بہتری کیلئے علاقائی انتظامیہ مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

ماضی میں سہراب گوٹھ میں اسٹریٹ کرائم کی بگڑتی صورتحال سے متعلق کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا جس کے بعد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، سہراب گوٹھ میں سرکاری ڈسپنسری کے قیام کیلئے بھی اعلیٰ حکام کو درخواست دی جاچکی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقے کے بچے مفت اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوں،ہمارا وعدہ ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے گے۔

(جاری ہے)

عوام کے مشکور ہیں کہ عوام نے اپنے لیے پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع دیا۔پیپلزپارٹی کا وژن عوامی خدمت ہے سہراب گوٹھ کی ترقی کیلئے مزید منصوبے بھی متعارف کروائے جائیں گے جس سے سہراب گوٹھ کا انفرااسٹرکچر مزید بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں