اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش یکم جولائی سی3جولائی تک پیرس میں ہوگی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بھی اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش میں شرکت کرے گی

پیر 29 اپریل 2024 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) تین روزہ اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش 2024 یکم جولائی سے پیرس میں شروع ہوگی جو 3جولائی تک جاری رہے گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) بھی اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش میں شرکت کرے گی۔ایپرل سورسنگ اور ٹیکس ورلڈ ٹریڈ شوز ایوانٹیکس اورلیدر ورلڈ کے شعبوں کے ساتھ تین روزتک پیرس ایکسپو پورٹ ڈی ورسیلز( Porte de Versailles )میں عالمی فیشن کی فراہمی کیلئے یکجا ہونگے ۔

توقع ہے کہ میلے سے یورپی مارکیٹ کو سمجھنے اور اس نمائش سے پاکستان میں خریداروں کو کس طرح بڑھانا ہے کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔ ٹی ڈی اے پی کاٹن اور بلینڈز، ڈینم، ایکو فرینڈلی فیبرکس، ڈریپری،ایمبرائڈری اور لیس،مصنوعی کھال، فائبر، فنکشنل اور اسپورٹس ویئر، جیکوارڈ، نٹیڈ فیبرکس ، لینن ، پرنٹرز، شرٹنگ، سلک، سلکی اسپیکٹس ،اسٹائل، تراشیں اور اسیسریز، اون، ٹی شرٹ / پولو شرٹ، نِٹس اور ٹاپس، تیراکی کا لباس / بیچ وئیر، سویٹر، پینٹس/باٹمز، ڈینم، قمیض، انڈروینئر ، کوٹ /آئوٹر وینئر، کپڑے اور اسکرٹس، سوٹنگ، یونیفارم / ورک ویئر، موزے / ہوزری، ٹائی اور بو ٹائیز، ٹوپیاں اور ہیڈ ویئر، شال اور اسکارف، بیگ اور لوازمات وغیرہ کی برآمدات بڑھانے کے لیے سبسڈی والے سٹال فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹینڈز صرف پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ کپڑے اور ڈینم کے لیے 1,575,000 روپے اور ملبوسات کے لیے 1,400,000 روپے میں دستیاب ہوب گے جبکہ سبسڈی کے بغیر ڈائریکٹ اسٹینڈز تقریباً فیبرکس اور ڈینم کیلئے 3,153,160 روپے اور ملبوسات کے لیے 2,087,758 روپے میں دستیاب ہونگے ۔ٹی ڈی اے پی کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 مئی 2024 ہے۔ٹیکس ورلڈ پیرس ماہ جولائی میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے 1,400 سے زیادہ نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہزاروں زائرین کو راغب کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اضافے سے یورپی فیشن انڈسٹریز اور کلیدی سورسنگ ممالک کے درمیان کاروبار میں بحالی کی علامت ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں